10 جون، 2025، 3:57 PM

ایران اور چین کا 25 سالہ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار

ایران اور چین کا 25 سالہ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار

ایرانی وزیر خارجہ اور چین کے سفیر نے باہمی ملاقات کے دوران مشترکہ 25 سالہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایران میں چین کے سفیر کانگ پیو نے ملاقات کی۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور 25 سالہ تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

عراقچی نے چین کے ساتھ تمقم شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے ایران کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر چین کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی میدان میں یک قطبی اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشاورت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

عراقچی نے کہا کہ صدر پیزشکیان کا آئندہ دورہ چین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

ملاقات میں فریقین نے ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں چین کے تعمیری کردار کی اہمیت کا بھی جائزہ لیا۔

News ID 1933336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha